Homeصحتگرمیوں کا بہترین پھل سٹرابیری اوراسکے فوائد

گرمیوں کا بہترین پھل سٹرابیری اوراسکے فوائد

گرمیوں کا بہترین پھل سٹرابیری اوراسکے فوائد

لاہور: گرمیوں کی آمد آمد ہے جس میں ہمیں بہت سے بہترین تازہ پھل کھانے کو ملتے ہیں، خاص طور پر آم اور گرمیوں کی سوغات سٹرا بیری سے لطف اندوز ہونے کا بھر پور موقع ملتا ہے۔

پھل کھانا صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے، سٹرابیری موسم بہار اور موسم گرما میں ایک پسندیدہ اور اپنی مزیدار میٹھی خوشبو اور ذائقے کی بدولت سب کا پسندیدہ بھل ہے اور اسکے ساتھ ساتھ وٹامن اے، پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم اور فولیٹ سمیت غذائی اجزاء کا ایک شاندار ذریعہ ہیں۔

سٹرابیری اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے، جو دل کی صحت اور بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے فوائد رکھتی ہیں،عام طور پر سٹرابیری کچی اور تازہ کھائی جاتی ہیں مگر اس کے علاوہ ان کو مختلف قسم کے جیمز، جیلیوں اور میٹھوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ آپکے دماغ کے کام کو بہتر بنانے اور آنکھ اور جلد کی صحت میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے، سٹرابیری مدافعتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے فائدہ مند بنا سکتا ہے اور قبل از وقت بڑھاپے کی علامات کو کم کر سکتا ہے۔

سٹرابیری کے فوائد

سٹرابیری جسم میں خون کی کمی کو پورا کرنے، دل کی دھٹرکن کو بہتر بنانے دماغ کے فنکشن کو بہتر سے چلانے، قوت مدافعت کو بڑھا نے میں اورآنکھوں کی صحت کیلئے مفید ہے جبکہ سٹرابیری آپ کے بلڈ پریشر، بلڈ شوگر ، وزن کم کرنے میں مدد اور سٹرابیری دوران حمل ماں کے لیے بھی صحت مند ہے۔

ماہرین کے مطابق سٹرابیری میں موجود مختلف ایسڈک خصوصیات اور فلیونوائڈز مل کر مضبوط اینٹی آکسیڈنٹ فراہم کرتے ہیں جو کہ دل کے لیے مفید قرار دیئے جاتے ہیں، سٹرابیری کا استعمال ایسے خراب کولیسٹرول کے اثرات کو کم کرتا ہے جو شریانوں میں خون کو گاڑھا کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق سٹرابیری وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، انسانی جسم اس وٹامن کو بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا اور یہی وجہ ہے اسے غذا کے ذریعے حاصل کرنا ضروری ہے، وٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط اور طاقت ور بناتا ہے۔

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment