Homeشہر شہر سےپنجاب بھر میں انسداد پولیو کی قومی مہم کا باقاعدہ افتتاح

پنجاب بھر میں انسداد پولیو کی قومی مہم کا باقاعدہ افتتاح

پنجاب بھر میں انسداد پولیو کی قومی مہم کا باقاعدہ افتتاح

لاہور: (سنو ٹی وی) پنجاب بھر میں انسداد پولیو کی قومی مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک اور سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر باقاعدہ مہم کا افتتاح کیا۔

پولیو مہم 16 جنوری سے 22 جنوری تک جاری رہے گی۔پولیو مہم کے دوران 2 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مہم میں تقریباً 2 لاکھ پولیو ورکرز شریک ہوں گے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک کا میڈیا سے گفتگومیں کہنا تھا کہ گذشتہ دو برسوں میں پنجاب میں کوئی پولیو کا کیس رپورٹ نہیں ہوا جو انسداد پولیو پروگرام کا نمایاں کارنامہ ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ لاہور، راولپنڈی، بہاولپور اور سیالکوٹ سے حاصل کردہ سیوریج سے وائرس کی موجودگی تشویشناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ والدین کو چاہیے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر دائمی معذوری سے بچائیں۔محکمہ صحت نے بین الصوبائی آبادیوں کو پولیو سے بچاؤ کے لئے داخلہ راستوں پر خصوصی پوائنٹس قائم کئے ہیں۔

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment