Homeپاکستانخاتون جج کو دھمکی کا کیس :عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خاتون جج کو دھمکی کا کیس :عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

imran-khan, arrest warrent

خاتون جج کو دھمکی کا کیس :عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: (سنو نیوز) خاتون جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کے کیس میں عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ کیطرف سے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں سکیورٹی خدشات کی بنا پر عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی،سول جج رانامجاہد رحیم کا کہنا تھا کہاگر آج عمران خان عدالت نہیں آئے تو وارنٹ جاری کردوں گا۔

وقفے کے بعد سماعت شروع ہوئی تو سول جج رانامجاہد رحیم نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کو فرد جرم کی کارروائی آگے بڑھانے کیلئے طلب کیا ہے، ابھی انہیں مقدمے کی کاپیاں فراہم کرنی ہیں، عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کر تاہوں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہیں، وزیرآباد میں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا،انکی جان کوخطرہ ہے، ابھی تک عمران خان مکمل صحت یاب بھی نہیں ہوئے، عمران خان پر دوبارہ قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے، سابق وزیراعظم بھاگ نہیںرہے، عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔

خیال رہےکہ خاتون جج کو دھمکانےکےکیس میں عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment