آسکر ایوارڈز: فلم “ایوری تھنگ، ایوری ویئر آل ایٹ ونس ” چھا گئی
لاس اینجلس: (سنو نیوز) آسکر ایوارڈز میں فلم “ایوری تھنگ، ایوری ویئر آل ایٹ ونس ” نے بہترین فلم سمیت اہم زمروں میں سات ایوارڈز جیتے۔ اس کی ہیروئن مشیل یوہ نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی ایشیائی نژاد پہلی اداکارہ بن گئی ہیں۔
ایوری تھنگ، ایوری ویئر آل ایٹ ونس نے آسکر ایوارڈز میں بڑی بڑی فلموں کو پچھاڑ دیاحالانکہ کہ یہ فلم بہت کم بجٹ سے بنائی گئی تھی۔ اس فلم پر صرف 2 کروڑ ڈالرز کی لاگت آئی تھی۔
آسکرز 2023ء میں بہترین فلم ایڈیٹنگ اور اوریجنل اسکرین پلے اس فلم کے نام رہے۔ اس فلم کیلئے جیمی لی کرٹس نے معاون اداکار، کی ہوئے کوان نے بہترین معاون اداکار، مچل یوہ نے بہترین اداکارہ اور ڈینئل سینئرٹ اور ڈینئل کوان نے بہترین ہدایتکار ی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
ویژول ایفیکٹس (اواتار) اور ساؤنڈ ایڈیٹنگ (ٹاپ گن میورک) کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔ اسی طرح بہترین گانے کا ایوارڈ بھارتی فلم آر آر آر کے گانے Naatu Naatu نے جیتا۔
بلیک پینتھر واکھنڈا فار ایور کے لیے روتھ کارٹر نے بیسٹ کاسٹیوم ڈیزائن کا ایوارڈ جیتا۔اسٹریمنگ سرو نیٹ فلکس کی فلم آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ نے 4 ایوارڈز اپنے نام کیے جبکہ انیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ جیتنے والی فلم Pinocchio بھی اسی اسٹریمنگ سروس کی تھی۔