Homeتازہ ترینہیموگلوبن کی کمی کو دور کرنے والے خشک میوہ جات

ہیموگلوبن کی کمی کو دور کرنے والے خشک میوہ جات

dry fruits for hemoglobin

ہیموگلوبن کی کمی کو دور کرنے والے خشک میوہ جات

ہیموگلوبن ہمارے خون میں موجود ایک اہم عنصر ہے، اس کے بغیر ہم تھکاوٹ اور کمزوری محسوس کرنے لگتے ہیں، اس لیے آپ کو کچھ ڈرائی فروٹ ضرور کھانے چاہئیں۔

اگر ہمارے خون میں ہیموگلوبن کی کمی ہو جائے تو جسم میں کمزوری آنے لگتی ہے اور روزمرہ کی معمول کی سرگرمیاں کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ہیموگلوبن خون کے خلیوں میں موجود آئرن پر مبنی پروٹین ہے جو جسم کے تمام اعضاء تک آکسیجن پہنچانے کا کام کرتا ہے۔

اس کے لیے آپ کو آئرن سے بھرپور غذائیں کھانی ہوں گی، تب ہی ہیموگلوبن کی کمی کو دور کرنا ممکن ہوگا۔ آئیے جانتے ہیں کہ ایسی صورتحال میں کون سے خشک میوہ جات آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

اخروٹ:

اخروٹ ایک ایسا خشک میوہ ہے جس میں غذائی اجزاء کی کوئی کمی نہیں ہوتی۔ مٹھی بھراخروٹ سے جسم کو تقریباً 0.82 ملی گرام آئرن حاصل ہوتا ہے، اگر ہیموگلوبن کی کمی ہو تو آپ روزانہ اخروٹ کا استعمال کریں۔

پستہ:

پستے کا ذائقہ بہت سے لوگوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ مٹھی بھر پستے میں 1.11 ملی گرام آئرن پایا جاتا ہے۔ اگر آپ اسے باقاعدہ خوراک میں شامل کریں گے تو جسم میں آئرن بڑھے گا جس کی وجہ سے ہیموگلوبن کی کمی دور ہو جائے گی۔

کاجو:

کاجو بہت سی مٹھائیوں اور کھانوں کو سجانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن شاید آپ کو معلوم نہ ہو کہ ایک مٹھی بھر کاجو میں تقریباً 1.89 ملی گرام آئرن ہوتا ہے۔ یہ آئرن اور ہیموگلوبن کی کمی کو دور کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔

بادام:

اکثر کہا جاتا ہے کہ دماغ کو تیز کرنے کے لیے ہمیں روزانہ بادام کھانا چاہیے لیکن اگر آپ کا جسم ہیموگلوبن کی کمی کی وجہ سے کمزور ہو گیا ہے تو روزانہ صبح بھگوئے ہوئے بادام آپ کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment