Homeشہر شہر سےپنجاب حکومت میں 22 افسروں کے تقرر و تبادلے

پنجاب حکومت میں 22 افسروں کے تقرر و تبادلے

پنجاب حکومت میں 22 افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور:(سنو نیوز) حکومت پنجاب نے گریڈ 17 کے 22 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور کی طرف سے مذکورہ افسروں کو فوری چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نوید حیدر سب رجسٹرار بہاول پور سٹی، اسسنٹنٹ کمشنر جنرل ساہیوال وقاص ظفر، حامد رشید ، سکیشن آفیسر محکمہ آبپاشی محمد عمر عدنان خٹک اوراسسٹنٹ کمشنر ایچ آر قصور حسن نذیر کی خدمات محکمہ خوراک پنجاب کے سپرد کردیں ہیں۔ تقرری کے منتظر محمد افضل کی خدمات وزیراعلیٰ پنجاب آفس کے سپرد ، تقرری کے منتطر عامر محمود کو خالی آسامی پر اسسٹنٹ کمشنرریونیو سرگودھا تعینات کر دیا گیا جبکہ تقرری کے منتظر شرجیل شاہد کی خدمات پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سپردکردی گئی ہیں۔

تقرری کے منتظر محمد ارشد کو خالی آسامی پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل ملتان تعینات کر دیا گیا، سکیشن آفیسر جنوبی پنجاب حارث حمید خان کو خالی آسامی پر اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر کارڈ سرگودہا تعینات کر دیا۔ سکیشن آفیسر فنانس جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ محمد اصغر سعید کو خالی آسامی پر اسسٹنٹ جنرل ریونیو لودھراں تعینات کیا گیا، تقرری کے منتظر محمد اعجاز کو اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر کارڈ خوشاب تعینات کر دیا گیا ۔

سکیشن آفیسر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عطیہ عنایت مدنی کو خالی آسامی پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل قصور تعینات کر دیا گیا، تقرری کے منتظر عمران صفدر کو خالی آسامی پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل ریونیو شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا، تقرری کے منتظر عمران فرید کو خالی آسامی پر سکیشن آفیسر انرجی ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب تعینات کر دیا گیا، تقرری کے منتظر فرخ طفیل کی خدمات محکمہ ریونیو پنجاب کے سپرد کردیں گئیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نےسب رجسٹرار علامہ اقبال ٹاون ظہور حسین کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے، سپیشل مجسٹریٹ واسا فیصل انصر صفیر خان کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم ملا ہے، اسسنٹ جنرل ریونیو فیصل آباد شاہد ندیم کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔

سکیشن آفیسر محکمہ زراعت پنجاب اقرا مبین کو خالی آسامی پر سکیشن آفیسر انکوائری اینڈ کمیشن ایس اینڈ جی اے ڈی جبکہ سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ قصور طارق محمود ملک کو خالی آسامی پر سکیشن آفیسر کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا ۔

محمد احمد خان کی خدمات ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی سے واپس لیکر اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر کارڈ لیہ تعینات کر دیا گیا جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے صوبوں میں انتخابات شیڈول کے اعلان کے بعد تقرر و تبادلوں پر پابندی ہے مگر اس کے باوجود صوبائی حکومت کی طرف سے دھڑا دھڑ تقرر و تبادلے کئے جا رہے ہیں ، اعداد وشمار کے مطابق نگران صوبائی حکومت اب تک 800 افسروں کی تقررو تبادلے کر چکی ہے ۔

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment