Homeصحتلیموں کا استعمال اور فوائد

لیموں کا استعمال اور فوائد

لیموں کا استعمال اور فوائد

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، رواں برس رمضان کیساتھ گرمیوں کا بھی آغاز ہونے جا رہا ہے تو ایسے میں افطار کے موقع پرہمارے ہاں مشروبات کا استعمال عام ہوتا ہے، مشروبات میں اگر لیموں کا استعمال کر لیا جائے تو سارے دن کی تھکاوٹ دور ہوجاتی ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ دن بھر روزہ رکھنے کے بعد سافٹ ڈرنکس اور کولا مشروبات کے بجائے گھر کے بنے ہوئے تازہ جوسز، لیموں پانی یا دیگر مشروبات کا استعمال کرنا چاہیے۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ لیمن صرف پائی اور تازہ مشروبات کے لئے اچھا ہے تو آپ غلط ہیں، مزیدار سٹرس سے بھرپور لیموں آپ کے تصور سے بھی کہیں زیادہ مفید ہوسکتا ہے، چمکدار پیلے پھلوں میں صحت اور خوبصورتی کے بہت سے فوائد موجود ہیں۔

لیموں کے فوائد

لیموں کو جلد کی دیکھ بھال اور صحت کے حوالے سے بچاؤ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، لیموں کا استعمال بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بہت کارآمد ہے اس کے رس اور چھلکا دونوں استعمال ہوسکتے ہیں، لیموںاینٹی آکسیڈنٹس سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں جو آپ کو پہلی سٹیج پہ بیماری کو بڑھنے سے روکنے میں مدد کرسکتے ہیں، یہ خاص طور پر جگر، ہڈی، معدے اور چھاتی کے کینسر کے لئے مفید ہے۔

لیموں وٹامن سی کا ایک اچھا ذریعہ ہے، تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ وٹامن سی سے بھرپور پھل اور سبزیاں کھانے سے آپ کو دل کی بیماری اور فالج کا خطرہ کم ہو جاتا ہے، لیموں وزن کم کرنے کیلئے پانی میں ملا کے بھی استعمال کیا جا تا ہے۔

لیموں چہرے کی جھریاں دور کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے، اس میں بھرپور وٹامن سی ہے جسے ایسکوربک ایسڈ بھی کہا جاتا ہے، قدرتی بلیچنگ ایجنٹ کے طور پر اس کی اعلی خصوصیات کی وجہ سے لیموں کا رس گہرے نشانات اور داغوں کو ہلکا کرتا ہے۔ لیموں کے رس کا جراثیم کش اثر ان بیکٹیریا کو ہلاک کرنے میں مدد کرتا ہے جو مہاسوں کو بڑھنے سے روکنے کا سبب بنتے ہیں۔

لیموں کا پانی نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کا سب سے بہتر طریقہ ہے۔ اس میں موجود قدرتی تیزاب پروٹین کو ہضم کرنے میں معدے کی مدد کرتے ہیں جبکہ نشاستہ اور شکر کو ہضم کرنے کے عمل کو سست کرتا ہے جس سے شوگر لیول کنٹرول ہوتا ہے۔

لیموں میں دیگر پھلوں کے مقابلے میں ایسٹرک ایسڈ کی مقدار سب سے زیادہ پائی جاتی ہے جو کہ گردے میں پتھری کو تحلیل کرتا ہے اور ساتھ ہی نئی پتھری بننے سے بھی روکتا ہے تاہم لیموں پانی میں چینی کا اضافہ آپ کے گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment