Homeشو بزجاوید اختر کے نئے بیان نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

جاوید اختر کے نئے بیان نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

جاوید اختر کے نئے بیان نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

بھارتی معروف رائٹر اور شاعر جاوید اختر نے پاکستان سے متعلق ایک اور متازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ ” اُردو بھارتی زبان ہے اس کا جنم پاکستان یا مصر میں نہیں بلکہ علیحدگی سے قبل بھارت میں ہوا تھا”۔

این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی نے اردو شاعری کی اپنی کتاب’شاعرانہ سرتاج‘ کی لانچنگ کی تقریب میں بات کرتے ہوئے زبان کی اہمیت پر بات کی۔

جاوید اختر کا کہنا تھا کہ ” اردو کا تعلق پاکستان یا مصر سے نہیں بلکہ ہندوستان سے ہے، یہ زبان کہیں باہر سے نہیں آئی، یہ ہماری اپنی زبان ہے، یہ ہندوستان سے باہر نہیں بولی جاتی۔ جبکہ پاکستان تو خود بھارت سے تقسیم کے بعد وجود میں آیا ہے، پہلے یہ صرف ہندوستان کا حصہ تھا اس لیے اردو زبان پاکستان کی نہیں ہے۔

“۔جاوید اختر نے تقریب میں کے شرکاء سے سوال کیا کہ”آپ نے اردو کو کیوں چھوڑ دیا ہے؟ بٹوارے کی وجہ سے، پاکستان کی وجہ سے؟ اردو کو توجہ دی جانی چاہیے بھارتی پنجاب کا اُردو کی فروغ میں بڑا اہم کردار ہے اور یہ بھارت کی اپنی زبان ہے”۔

انہوں نے کشمیر کو اردو زبان سے جوڑتے ہوئے شرکا سے کہا کہ “اگر پاکستان کہتا ہے کہ کشمیر اُن کا ہے تو کیا آپ مان لیں گے؟ بلکل اس ہی طرح اُردو بھی پاکستان کی نہیں بھارت کی زبان ہے اور رہے گی. زبانوں کو مذہب سے جوڑنا غلط ہے، زبان کا تعلق مذہب سے نہیں بلکہ ممالک سے ہوتا ہے”۔

یاد رہے کہ جاوید اختر گزشتہ ماہ فیض میلے میں شرکت کیلئے پاکستان آئے تھے جہاں گفتگو کے دوران انہوں نے پاکستان پر ممبئی حملوں کا الزام لگایا تھا جس پر عوام کا شدید ردِعمل سامنے آیا تھا۔

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment