Homeشہر شہر سےلاہور میں کشیدہ صورتحال: مختلف علاقوں میں سکول، کالجز بند

لاہور میں کشیدہ صورتحال: مختلف علاقوں میں سکول، کالجز بند

لاہور میں کشیدہ صورتحال: مختلف علاقوں میں سکول، کالجز بند

لاہور:(ویب ڈیسک) لاہور کی انتظامیہ نے شہر کی کشیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے آج مختلف علاقوں میں سکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد جب پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے زمان پارک پہنچی تو پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس اہلکاروں میں تصادم ہوا جس کے پیش نظر انتظامیہ نے آج سکولز اور کالجز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ آج مغل پورہ اورمیاں میر کے سکول اورکالج بھی بندرہیں گے، اسی کے پیش نظر آج مال روڈ، دھرم پورہ، جیل روڈ، گڑھی شاہو کے سکول اورکالج بند رہیں گے۔

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment