Homeشہر شہر سےنگراں حکومت پنجاب کی شرپسندوں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی منظوری

نگراں حکومت پنجاب کی شرپسندوں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی منظوری

mohsin-naqvi, security meeting, Easter

نگراں حکومت پنجاب کی شرپسندوں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی منظوری

لاہور(سنو نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا۔

اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور9مئی کے دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا،آرمی تنصیبات اوراملاک پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کاروائی کے فیصلے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب میں شرپسندوں کے خلاف مقدمات کے لئےجوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری جلدازجلد یقینی بنانے کا حکم دیا،دہشت گردی کے واقعات کے اصل ذمہ داروں کی شناخت کے لئے تمام سکیورٹی اداروں کے باہمی اشتراک پر زوردیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ نےملزموں،سہولت کاروں اورماسٹر مائنڈزتک پہنچنے کیلئے موثر میکانزم وضع کرنے کی ہدایت دی،پولیس حکام کسی بھی بے گناہ کی گرفتاری نہ ہونے کو یقینی بنانے کیلئے پروفیشنل طریقے سے کام کریں۔

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment