وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد (سنو نیوز) وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ وفاقی وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سیکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سلامتی کمیٹی ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اجلاس میں بریفنگ دیں گے۔
خیال رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس گذشتہ ہفتے ہونا تھا مگر اسے منگل کیلئے ملتوی کردیا گیا۔