Homeدنیاشام کی 11سال میں پہلی بار عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت

شام کی 11سال میں پہلی بار عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت

syria, saudia arab

شام کی 11سال میں پہلی بار عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت

ریاض(ویب ڈیسک) شام کی عرب لیگ سے ایک دہائی سے زائد عرصے سے جاری اخراج کا خاتمہ ہو گیا اور شام کے عہدیداروں نے سعودی عرب میں منعقدہ عرب لیگ کے اجلاس میں 11سال بعد شرکت کی۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے سرکاری ٹی وی چینل الاخباریہ کی جانب سے براہ راست نشر کیے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شامی عرب جمہوریہ کو عرب ریاستوں کی لیگ میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

محمد الجدعان نے مزید کہا کہ ہم کسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں تاکہ وہ سب حاصل کر سکیں جس کی ہم خواہش رکھتے ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے شام کے صدر بشار الاسد کو اس سال کے آخر میں دبئی میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے،یہ شام کی جنگ کے آغاز کے بعد بشار الاسد کو پہلی مرتبہ کسی عالمی سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام میں اماراتی ناظم الامور عبدالحکیم النعیمی نے بشار الاسد کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی طرف سےموسمیاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت نامہ بھیج دیا ہے۔

خانہ جنگی کے سبب شام پر پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے مخالف مغربی سربراہان مملکت عام طور پر سربراہی اجلاس میں شرکت کرتے ہیں۔

Share With:
Rate This Article
Tags
No Comments

Leave A Comment