ہاجرہ یامین نے نوجوان لڑکیوں کو کون سا اہم مشورہ دیا؟
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ ہاجرہ یامین نے نوجوان لڑکیوں کو اہم مشورہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنے بیگ میں 3 اہم چیزیں ہمیشہ رکھتی ہیں۔
یہ بات انہوں نے گذشتہ دنوں ایک انٹرویو میں بتائی تھی، ان سے سوال کیا گیا تھا کہ وہ اپنے بیگ میں کون سی 3 چیزیں ہمیشہ رکھتی ہیں۔ میزبان کے سوال پر اداکارہ ہاجرہ یامین نے بتایا کہ وہ بیگ میں پرفیوم، لپ بام اور ایک عدد گن رکھتی ہیں۔
پروگرام کے میزبان نے چونکتے ہوئے ہاجرہ یامین سوال کیا کہ گن کیوں اور کیا کبھی اس کا استعمال کیا؟ اس پر ہاجرہ یامین نے کہا کہ تمام نوجوان لڑکیوں کو ہراسانی سے بچنے کے لئے اپنے بیگ میں کوئی تیز دھار آلہ یا ٹیزر گن رکھنا چاہیے۔
ہاجرہ یامین کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ مجھے کبھی اس کی ضرورت پیش نہیں آئی لیکن برا وقت بتا کر نہیں آتا، اس لئے نوجوان لڑکیوں کو ہمیشہ گھر سے نکلتے وقت احتیاط برتنی چاہیے۔