Homeکاروبارپاکستان بزنس فورم کیطرف سے وزارت خزانہ کو بجٹ تجاویز 2023-24 ارسال

پاکستان بزنس فورم کیطرف سے وزارت خزانہ کو بجٹ تجاویز 2023-24 ارسال

Pakistan business forum

پاکستان بزنس فورم کیطرف سے وزارت خزانہ کو بجٹ تجاویز 2023-24 ارسال

اسلام آباد(سنو نیوز) پاکستان بزنس فورم نے وزارت خزانہ کو بجٹ تجاویز 2023-24 ارسال کردیں۔

پاکستان بزنس فورم کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ بجٹ میں مزید نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے گریز کیا جائے، بجٹ بزنس کمیونٹی اور زراعت کے لئیے سود مند ہونا چاہئے۔

پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لئے سرحدوں پر برآمدی گوداموں کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا، اگلے مالی سال میں جی ڈی پی کی شرح نمو کو چھ فیصد تک بڑھانے کی کوشش میں ٹیکس کی شرح کو کم کرنا ہوگا۔

پاکستان بزنس فور م نے بجٹ تجاویز میں حکومت سے سپر ٹیکس کو ختم کرنے کی سفارش کر دی، حکومت کاروبار دوست پالیسیوں کے نفاذ کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات کرے، حکومت کو آئندہ زراعت کے لئیے وفاقی بجٹ میں ٹھوس اقدامات کا اعلان کرنا چاہیے۔

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment