Homeپاکستانعمران خان پر9 مئی کے بعد درج مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست، فیصلہ محفوظ

عمران خان پر9 مئی کے بعد درج مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست، فیصلہ محفوظ

Tehreek-e-Insaf-(PTI)-Chairman-Imran-Khan

عمران خان پر9 مئی کے بعد درج مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست، فیصلہ محفوظ

لاہور: (سنو نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی یا اس کے بعد درج مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس صفدر سلیم شاہد نے سابق وزیراعطم عمران خان کی جانب سے 9 مئی یا اس کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور اس سلسلے میں پولیس کو گرفتاری سے روکنے کی استدعا پر مبنی دائر درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کا آغاز کرتے ہوئے جسٹس صفدر سلیم شاہد نے استفسار کیا کہ عمران خان کدھر ہیں؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ عمران خان کی حفاظتی ضمانت نہیں ہے، اگر عدالت حکم کرے تو وہ 11 بجے کے بعد پیش ہوجائیں گے۔

قبل ازیں عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں 9 مئی اوراس کے بعد درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کی استدعا کی گئی۔

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی 9 مئی یا اس کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور پولیس کو گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment