گڈ ٹو سی یو کہہ کر عمران کی پشت پناہی کی گئی: مریم اورنگزیب
اسلام آباد(سنو نیوز) چیف جسٹس نے ’گڈ ٹوسی یو‘ کہہ کر عمران خان کی پشت پناہی کی۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کیلئے صدرمملکت جو کر رہے ہیں اس پر ہمیں غصہ ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان وضاحت دے رہے ہیں 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ ایجنسیز نے کروایا۔ ٹکٹ ہولڈرز اور ٹائیگرفورس کے دہشتگرد ایجنسی کے بندے تھے؟ کہا گیا دوبارہ گرفتار کیا گیا تو9 مئی سے زیادہ ردعمل آئے گا۔ کیا آپ کی بات سب مان لیں گے؟
وزیراطلاعات نے سوال کیا کہ یہ سب آپ نے نہیں کرایا توآج عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟ عمران کی پوری سیاست انتشارتشدد کے ارد گرد گھومتی ہے۔ شاہراہ دستور پرسیاسی عمل گزشتہ روز سب نے دیکھا۔ اس سانحے پر ہر شخص کی آنکھ اشکبار ہے۔ پٹرولیم مصنوعات میں کمی مشکل حالات میں چھوٹا سا ریلیف ہے۔