Homeپاکستانحکومتی سپورٹ سے چند لوگ سپریم کورٹ کے گھیراؤ کیلئے اکھٹے کیے گئے: شیخ رشید

حکومتی سپورٹ سے چند لوگ سپریم کورٹ کے گھیراؤ کیلئے اکھٹے کیے گئے: شیخ رشید

sheikh-rasheed, twitter statemwent

حکومتی سپورٹ سے چند لوگ سپریم کورٹ کے گھیراؤ کیلئے اکھٹے کیے گئے: شیخ رشید

راولپنڈی(سنو نیوز) شیخ رشید احمد نے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ حکومتی سپورٹ، پلاننگ اور سازش کیساتھ چند سو لوگ سپریم کورٹ کے گھیراؤ کیلئے اکھٹے کیے گئے، سپریم کورٹ کے سامنے ہی دفعہ 144 کے 144 ٹکڑے کیے گئے۔

سابق وزیر نے مزید کہا کہ 245 کو زندہ دفن کردیا گیا، نہ کوئی پولیس تھی اور نہ ہی کوئی عسکری ادارہ جو انہیں روکتا، نازیبا گستاخانہ،غیرمہذب زبان چیف جسٹس کیخلاف استعمال کی گئی جو دنیا میں ہماری تذلیل کا باعث بنی، چیف جسٹس نے پھر بھی صبر کی تلقین کی، ایک ہفتہ مزید انتظار اور مذاکرات کی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ کل تین بار لال اور اسلام آباد میں بھی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے، یہ گرفتار لوگوں سے پی ٹی آئی کے ایم این ایز، ایم پی ایز کیخلاف بیان دلوانا چاہتے ہیں، ن لیگ نہ الیکشن میں جانے اور نہ لڑنے کے قابل ہے۔

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment