وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: (سنو نیوز) پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم ہائوس میں وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں پیشہ وارانہ امور سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کو دورہ قطر اور دورہ عمان پر اعتماد میں لیا۔ دونوں رہنمائوں کی یہ ملاقات قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل ہوئی۔
خیال رہے کہ 9 مئی کے ہولناک واقعات پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر غورکیا جا رہا ہے، اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شریک ہے۔