Homeتازہ ترینسعودی عرب فرار ہونے والا خطرناک اشتہاری قاتل گرفتار

سعودی عرب فرار ہونے والا خطرناک اشتہاری قاتل گرفتار

Punjab police

سعودی عرب فرار ہونے والا خطرناک اشتہاری قاتل گرفتار

لاہور: (سنو نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ قتل کی وارداتوں کے بعد سعودی عرب فرار ہونے والا خطرناک اشتہار ی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حالیہ گرفتاری کے بعد بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 38 ہوگئی ہے۔ قتل کے دو مختلف مقدمات میں ملوث خطرناک اشتہاری راشد محمود 14 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔

مجرم راشد محمود نے گوجرانوالہ میں اپنے ہمراہ 6 ملزمان کے ساتھ دوران واردات بیکری کے مالک کو قتل کیا تھا۔ بعد ازاں اشتہاری راشد محمودنے تھانہ ایمن آباد کی حدود میں ساتھیوں کے ہمراہ دوہرا قتل کیا اور بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔

مجرم کو انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کروا کر سے سعودی عرب سے پاکستان ڈی پورٹ کروایا گیا۔ آئی جی پنجاب نےخطرناک اشتہاری کو گرفتار کرکے پاکستان لانے والی پولیس ٹیم کو شابا ش دی ہے۔

آئی جی پنجاب نے سنگین وارداتوں میں ملوث بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن کو جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خطرناک اشتہاری مجرمان کو قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment