گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، بارش کی پیشگوئی
لاہور: (سنو نیوز) آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنےاورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطا بق 16مئی(شام/رات) سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی اور ملک کے بالائی اوروسطی علاقوں میں 18 مئی تک موجود رہیں گی۔
اس کے باعث 17 اور18 مئی کے دوران وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور، دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں، ٹانک، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، قصور، اوکاڑہ او ر لاہور میں آندھی، جھکڑ چلنےاورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
16 (شام/رات)اور17 مئی کے دوران کوئٹہ، ژوب، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، نوشکی، نصیر آباد، سبی، لیہ، کوٹ ادو، ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولنگر، خانیوال، پاکپتن ، ساہیوال، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ میں آندھی ، جھکڑ چلنےاورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
17 اور 18 مئی کو پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی اور جھکڑ کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزورسٹرکچر کو نقصان کا خطرہ ہے ۔ کسان حضرات موسمیا تی پیش گو ئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔ بارش کے دوران سیاحوں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے دوران عوام کو محفوظ مقا مات پر رہنےکا کہا گیا ہے۔