عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو موٹروے پرحادثہ
لاہور:(سنو نیوز) عمران خان کے قافلے میں موجود گاڑی موٹر وے پر الٹ گئی. قافلے میں دیگر گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرا گئیں ہیں، عمران خان کی گاڑی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، گاڑیوں میں زخمی ہونے والے کارکنان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑیاں حادثے کا شکار ہوئیں، حکام کے مطابق عمران خان کے قافلے میں شریک کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث متعدد کارکنان زخمی ہوگئے۔
اسلام آباد جاتے ہوئے کلرکہار کے قریب عمران خان کی گاڑی حادثے کا شکارہونے سے بال بال بچ گئی تاہم قافلے میں شریک معتدد گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے کئی کارکن زخمی ہوئے، امدادی کارکنوں کے مطابق حادثہ حافظ آباد سے شامل ہونے والی گاڑی کے الٹنے سے پیش آیا۔
خیال رہے کہ توشہ خانہ کيس میں پیشی کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک لاہور سے اسلام آباد کیلئےروانہ ہوئے تھے۔