مجھے عدالت میں پیش کرنا نہیں، زندان میں ڈالنا ہے:عمران خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ مجرموں کے گروہ بدنیتی سے متعلق کوئی ابہام باقی نہیں رہنا چاہئے، ان کا مقصد مجھے عدالت میں پیش کرنا نہیں زندان میں قید کرنا ہے، ضمانت کے باوجود حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں، مقدمات میں ضمانت کے باوجود پی ڈی ایم حکومت مجھے گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اب یہ واضح ہو چکاکہ تمام مقدمات میں عدالت سے ضمانت حاصل کرنےکےباوجود پی ڈی ایم حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ ان کی تمام تر بدنیتی کے باجود میں عدالت میں پیشی کےلئےاسلام آباد جارہا ہوں کیونکہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں۔مگرمجرموں کے اس گروہ کی بدنیتی اور اصل عزائم کے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 18, 2023
ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے مذموم عزائم کو جاننے کے باوجود میں اسلام آباد اور عدالت کی طرف جا رہا ہوں، کہ مجرموں کے اس گروہ کی بدنیتی اور اصل عزائم کے حوالے سے کوئی ابہام اب باقی نہیں رہنا چاہئے۔
عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا ہے یہ بھی ثابت ہوچکا کہ لاہور میں کئے جانے والے محاصرے کا مقصد ایک مقدمے میں مجھے عدالت میں پیش کرنا نہیں بلکہ کسی زندان میں قید کرنا تھا تاکہ میں اپنی انتخابی مہم نہ چلا سکوں۔