پنجاب، کے پی اور اسلام آباد میں مفت آٹے کی فراہمی شروع
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں غریب خاندانوں میں مفت آٹا فراہمی کا آغاز کردیا گیا۔
حکومتی اعلان کردہ رمضان پیکیج کے تحت ماہ سیام میں غریب خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کیا جائے گا، مفٹ آٹا 25 شعبان سے 25 رمضان تک ہر غریب خاندان کو مفت آٹے کے تین تھیلے ملیں گے۔
وزیراعظم دیگر صوبائی حکومتوں کو بھی غریب عوام کو مفت آٹا فراہم کرنے کی ہدایت کر چکے ہیں۔
یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے 25 شعبان سے رمضان پیکیج پر عمل درآمد کی ہدایت کی تھی۔