Homeکھیلپی ایس ایل فائنل: سلطان جیت کا تاج سجائیں گے یا قلندرز ٹرافی اٹھائینگے

پی ایس ایل فائنل: سلطان جیت کا تاج سجائیں گے یا قلندرز ٹرافی اٹھائینگے

پی ایس ایل فائنل: سلطان جیت کا تاج سجائیں گے یا قلندرز ٹرافی اٹھائینگے

لاہور: پاکستان سپر لیگ 8 کے ٹائٹل کی جنگ آج ہوگی، فائنل میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز ایک بار پھر ٹکرائیں گے، سیزن 7 کا فائنل بھی ان ہی ٹیموں کے درمیان ہوا تھا۔

پی ایس ایل 8 کا تاج کس کے سر سجے گا، کیا سلطان جیت کا تاج سجائیں گے یا قلندرز پھر سے ٹرافی اٹھائینگے، فیصلہ آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا، پاکستان سپر لیگ 8 کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔


ملتان سلطانز نے کوالیفائر میں لاہور قلندرز کو بڑے مارجن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ لاہور قلندرز نے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

پاکستان سپر لیگ 8 کا فائنل گروپ کی ٹاپ ٹیموں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر کی دونوں ٹیمیں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں۔

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے گئے باہمی میچوں میں قلندرز کو برتری حاصل ہے، گزشتہ 5 میچز میں ملتان سلطانز کو 2 جبکہ لاہور قلندرز کو 3 کامیابیاں ملیں جس میں گزشتہ سال کا فائنل بھی شامل ہے۔

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment