Homeدنیاایکواڈور میں شدید زلزلہ: 14 افراد ہلاک

ایکواڈور میں شدید زلزلہ: 14 افراد ہلاک

ایکواڈور میں شدید زلزلہ: 14 افراد ہلاک

نیویارک : (ویب ڈیسک) لاطینی امریکہ کے ملک ایکواڈور میں 6.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے ۔

ایکواڈوراورشمالی پیرو میں 6.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، زلزلے کے نتیجے میں ایکواڈورمیں 13 افراد جبکہ پیرو میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ ایکواڈور میں کم از کم 126 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز سب سے بڑے شہر گویاکیل سے تقریباً 80 کلومیٹرجنوب میں تھا اور اس کی گہرائی 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ۔

زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے شدید جھٹکوں سے متعدد گھروں، سکولوں اور طبی مراکز کو بھی نقصان پہنچا ہے، زلزلے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد سڑکیں بند ہوگئیں جبکہ سانتا روزا ہوائی اڈے کو معمولی نقصان پہنچا۔

پیرو میں زلزلے کے جھٹکے ایکواڈور کیساتھ اسکی شمالی سرحد سے لے کر وسطی بحرالکاہل کے ساحل تک محسوس ہوئے، رپورٹ کے مطابق ابتدائی زلزلے کے بعد اگلے گھنٹے میں دو آفٹر شاکس بھی آئے ہیں ۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے زلزلے کے باعث ہونیوالے نقصان کا بھی اندازہ لگایا جارہا ہے ۔

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment