Homeپاکستانبلوچستان میں بارشوں سے تباہی، 10 افراد ہلاک

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، 10 افراد ہلاک

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، 10 افراد ہلاک

کوئٹہ:(ویب ڈیسک) بلوچستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں سے تباہی میں 10افراد ہلاک ہو گئے، پی ڈی ایم اے نے آئندہ 72 گھنٹوں میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کےمختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے د وران شدید بارشیں ریکارڈ کی گئیں، محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب 24، زیارت 16، بارکھان، چاغی 6 کوئٹہ 2 قلات، خضدار ، لسبیلہ میں ایک ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔

بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، سیلابی رلے میں بہہ کرمزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہوگئی، آوارن میں گاڑی سیلاب میں بہنے سے8 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں میں مزید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment