پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام لاہور ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد
لاہور: پنجاب کے سب سے بڑے ثقافتی ادارہ پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام مورخہ 20 مارچ 2023 کو الحمراء آرٹس کونسل میں صدیوں سے سفر کرتی ڈرامے کی روایت کو زندہ رکھنے کیلئے لاہور ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔
فیسٹیول میں لاہور کی سرکاری ونجی جامعات اپنا اپنا ڈرامہ پیش کریں گی، لاہورڈرامہ فیسٹیول جو کہ پیشگی 2 روز کیلئے ہونا تھا ، موجودہ حالات اور جامعات انتظامیہ کے خدشات کے پیش نظر ایک روز تک محدود کر دیا گیا مگر فیسٹیول کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔
اب یہ فیسٹیول دوپہر2 بجے سے رات تک جاری رہے گا، منتظم اسسٹنٹ ڈائریکٹر عادل احمد رانا کے بقول اس فیسٹیول میں مہمان خصوصی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت علی نواز ملک ہوں گے جبکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد محبوب عالم چوہدری آنے والے شرکاء کو بطور میزبان و سربراہ ادارہ خوش آمدید کہیں گے۔
فیسٹیول میں پنجاب یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ویٹنری سائنسسز، ایف سی کالج یونیورسٹی، سپیئرئیر یورنیورسٹی، لاہور کالج یونیورسٹی برائےخواتین، یونیورسٹی آف لاہور اور دیگر کئی ادارے شرکت کریں گے۔
مقابلے کی منصفی کے فرائض ملک کے معروف آرٹسٹ ، ڈائریکٹر سر انجام دیں گے، مقابلے کے شرکاء کو اعزاز، اسناد سے نوازنے کے ساتھ اول، دوئم اور سوئم آنے والے اداروں کی ٹیم میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
علاوہ ازیں بہترین سکرپٹ، ڈائریکشن، فنکار، فنکارہ، میک اپ، سیٹ ڈیزائن اور دوسری کئی ایک کیٹگریز میں ایوارڈ دیے جائیں گے۔