Homeپاکستانحکومتیں آتی جاتی رہتی، ہم نے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کی ہے: شاہ محمود قریشی

حکومتیں آتی جاتی رہتی، ہم نے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کی ہے: شاہ محمود قریشی

shah mehmood qureshi , Media talk , zaman park , jalsa minar e pakistan

حکومتیں آتی جاتی رہتی، ہم نے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کی ہے: شاہ محمود قریشی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیںلیکن ہم نے اپنی بقا اور دفاع کیلئے اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار وزیر خزانہ ہیں اور بات ایٹمی اثاثوں کی کر رہے ہیں، کیاان کو نیو کلیئر پروگرام کی بات کرنی چاہیے تھی؟، آپ نے یہ بیان کیوں دیا؟، کبھی کہا جاتا ہے ہمارا سکیورٹی سسٹم مناسب نہیں، یہ بالکل غلط ہے، رضا ربانی نے بھی اسحاق ڈار کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ رضا ربانی کہتے ہیں یہ قیاس آرائیاں جو جنم لے رہی ہیں اس میں حقیقت کیا ہے؟، کیا وزیر خزانہ کو غیر ذمے دارانہ بات کرنی چاہیے؟، مہنگائی کا طوفان برپا ہو چکا ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ کیوں نہیں ہورہے؟، حکومتی سینیٹر وزیراعظم سے مطالبہ کر رہے ہیں وضاحت کریں، سینیٹرز کہہ رہے ہیں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا جا رہا؟۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی مطالبہ کر رہی ہے وزیر اعظم فوری وضاحت کریں، یہ ایک حساس معاملہ ہے، اگر وزیر اعظم نہیں تو بلاول بھٹو کو وضاحت کرنی چاہیے تھی لیکن بلاول اپنی دنیا میں گم ہیں، کل ہمارے بہت سے کارکنان گرفتار ہوئے اور لیڈر زخمی ہوئے، بہت سے ادوار دیکھے لیکن اس قسم کی سوچ اور تشدد پہلے نہیں دیکھا گیا، زمان پارک میں چادر اور چار دیواری کی پامالی کی گئی۔

شاہ محمودنے کہا کہ زمان پارک میں عمران خان کی اہلیہ اور چند ملازمین کے علاوہ کوئی نہیں تھا، پولیس نے گھر کے سامان پر ہاتھ صاف کیا، یہ صرف قابل افسوس نہیں بلکہ شرمناک ہے، مریم صاحبہ مطالبہ کر رہی ہیں تحریک انصاف کو کالعدم قرار دے دیا جائے، یہ چاہتے کیا ہیں؟، ہم ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment