Homeشو بزایک روزہ لاہور ڈرامہ فیسٹیول اختتام پذیر

ایک روزہ لاہور ڈرامہ فیسٹیول اختتام پذیر

ایک روزہ لاہور ڈرامہ فیسٹیول اختتام پذیر

لاہور: صدیوں سے ڈرامے کی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے فیسٹیول میں لاہور کی سرکاری و نجی جامعات نے اپنے اپنے ڈرامے پیش کیے، ڈرامہ فیسٹیول میں اردو زبان وادب اور شوبز سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ساتھ شائقین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

لاہور ڈرامہ فیسٹیول میں فارمین کرسچن کالج، یونیورسٹی آف دی پنجاب، فاسٹ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، سپرئیر یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز کی ڈراموں ٹیموں نے اپنے اپنے ڈراموں کے ذریعے مقابلہ جات میں شمولیت اختیار کی۔

ڈرامہ فیسٹیول کے مقابلوں میں مشہور شوبز شخصیات اورنگ زیب لغاری، سبطِ حسن اور راشد محمود نے ججز کے فرائض سر انجام دئیے، یونیورسٹیز کی ڈرامہ ٹیموں نے سماجی و معاشرتی حالات کے علاوہ دیگر دلچسپ موضوعات پر ڈرامے پیش کر کے حاضرین و سامعین کے دل موہ لیے۔

فیسٹیول میں لاہور شہر اور پنجاب کی دھرتی کے کونے کونے سے مہمان اور شائقین نے بھرپور شرکت کر کے فیسٹیول کی رونق کو چار چاند لگائے، لاہور ڈرامہ فیسٹیول کے مہمان خصوصی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت علی نواز ملک تھے، ادارہ پنجاب آرٹس کونسل کےایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب محبوب عالم چو ہدری نے استقبالہ خطبہ پیش کیا اور بطور میزبان آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، منتظم پنجاب آرٹس کونسل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عادل احمد رانا تھے، مقابلہ جات میں فاسٹ یونیورسٹی نے اول پوزیشن حاصل کی ۔

دوسری پوزیشن سپر ئیر جبکہ تیسری پوزیشن یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز نے حاصل کی، پروگرام کے آخر میں تمام شرکا ٹیموں کو یادگاری سندیں پیش کی گئیں مزید برآں مہمان گرامی اور ججز صاحبان کو سونئیر بھی پیش کیے گئے۔

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment