ڈیمنشیا میں مبتلا اداکار بروس ولس کی سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل
لاس اینجلس: (سنو نیوز) ڈیمنشیا کے مرض میں مبتلا ہالی ووڈ اسٹار بروس ولس کے خاندان کی جانب سے ان کی 68 سالگرہ منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ صارفین نے اپنے فیورٹ اداکار کا یہ کلپ دیکھ کر ان کیساتھ اپنی ہمدردی اور خوشی کا اظہار کیا۔
اس کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بروس ولس کا خاندان جس میں ان کی اہلیہ ایما ہیمنگ، ان کے بچے اور ان کی سابقہ بیوی ڈیمی مورموجود ہیں، سالگرہ کو بھرپور طریقے سے سیلیبرییٹ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر بروس ولس بھی خوش دکھائی دیے۔
جس چیز نے اس بار بروس ولس کی سالگرہ کو مختلف بنایا وہ ان کی بیماری ہے۔ فروری 2023ء میں بروس میں فرنٹوٹیمپورل ڈیمنشیا کی تشخیص ہوئی تھی۔ یہ ایک ایسی بیماری ہےجس کا ابھی تک کوئی علاج نہیں ہے۔
Happy birthday, BW! So glad we could celebrate you today. Love you and love our family.
Thank you to everyone for the love and warm wishes – we all feel them. pic.twitter.com/vcb50QP9hr— Demi Moore (@justdemi) March 20, 2023
بروس ولس کا شمار ہالی ووڈ کے مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے طویل کیریئر میں کئی بڑی فلمیں دیں ۔ انہوں نے “ڈائی ہارڈ” اور “آرماگیڈن” جیسی کئی فلموں میںاداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ کئی دیگر فلموں میں ایک مرکزی شریک اداکار کے طور پر بھی نظر آئے، ان میں پلپ فکشن، دی ففتھ ایلیمنٹ، دی سکستھ سینس، سن سٹی ودیگر شامل ہیں۔
بروس ولس کے اپنی پہلی بیوی، سپر اسٹار ڈیمی مور سے 3 بچے ہیں۔ جبکہ ان کی موجودہ بیوی ایما سے دو بچے ہیں۔ بروس ولس کی آخری فلم ’اے ڈے ٹو ڈائی‘ تھی جو اس سال ریلیز ہوئی تھی ۔ توقع ہے کہ رواں سال کے دوران بھی ان کو 6 دیگر فلمیں دکھائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ممتاز ہالی ووڈ اداکاربروس ولس خطرناک بیماری میں مبتلا
خیال رہے کہ کچھ عرصہ وبل بروس ولس کے خاندان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اگرچہ اس بیماری کا ابھی تک کئی علاج دریافت نہیں ہو سکا ہے لیکن اس کی تشخیص ہونے سے ہم کسی حد تک مطمئن ہو چکے ہیں۔ فرنٹوٹیمپورل ڈیمنشیا عمر رسیدہ افراد میں ڈیمنشیا کی سب سے اہم قسم ہے۔
گذشتہ سال ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ 67 سالہ اداکار بروس ولس ایسی بیماری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے انہیں بولنے میں پریشانی ہوتی ہے۔ لیکن ابھی حال ہی میں تشخیص ہو چکی ہے کہ ہالی ووڈ اداکار فرنٹوٹیمپورل ڈیمنشیا نامی بیماری میں مبتلا ہے۔
ہالی ووڈ اداکار بروس ولس کے خاندان نے ان کے مداحوں کی طرف سے “محبت کے اظہار پر انتہائی شکر گزاری ” کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ آج اس بیماری کا کوئی علاج نہیں ہے۔ لیکن ہمیں امید ہے کہ آنے والے سالوں میںطبی ماہرین کی تحقیق کے نتیجے میں اس کا علاج ممکن ہو سکے گا۔
بروس ولس کو گولڈن گلوب ایوارڈ کے لیے 5 بار نامزد کیا گیا، جس میں ایک بار بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنا بھی شامل ہے۔ انھیں 3 بار ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا، جس میں انہوں نے دو باریہ اعزاز حاصل کیا۔ بروس ولس نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے کیونکہ بیماری ان کی ذہنی صلاحیتوں کو متاثر کر رہی ہے۔