Homeتازہ ترینبچوں کی ہڈیاں اور پٹھے مضبوط کرنے کیلئے صحت مند غذائیں

بچوں کی ہڈیاں اور پٹھے مضبوط کرنے کیلئے صحت مند غذائیں

Healthy foods to strengthen children's bones and muscles

بچوں کی ہڈیاں اور پٹھے مضبوط کرنے کیلئے صحت مند غذائیں

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط ہوں تو آپ کو ان کی خوراک میں صحیح غذائی اجزاء شامل کرنے ہوں گے تاکہ ان کی ہڈیاں اور پٹھے مضبوط ہو سکیں۔

کچھ والدین کا خیال ہے کہ وہ بچے کو جتنا زیادہ کھلائیں گے، وہ اتنا ہی مضبوط ہوگا۔ جبکہ ایسا ہر گز نہیں ہے۔ اگر آپ اپنے بچے کو جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو اس کی خوراک میں صحیح غذائی اجزاء کو شامل کرنا ہوگا۔ اس سے ان کی ہڈیاں اور پٹھے مضبوط ہوں گے۔ یہاں جانیں کہ آپ نے اپنے بچوں کو کھانے میں کیا کھلانا ہے، اور کیا نہیں؟

بچوں کی مضبوط ہڈیوں اور پٹھوں کے لیے انہیں ایک گلاس دودھ صبح اور رات کو سونے سے پہلے ضرور پینا چاہیے۔ کیونکہ اس میں کیلشیم کی زیادہ مقدار ہوتی ہے جو ہڈیوں کے لیے سب سے اہم غذائیت ہے۔ اس کے علاوہ اپنی خوراک میں ہری سبزیاں شامل کریں۔ کیونکہ اس میں آئرن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ پروٹین سے بھرپور غذاؤں کو خوراک میں شامل کرنا چاہیے۔ اس کے لیے آپ ان کو گوشت اور مچھلی بھی کھلائیں، اس میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ آپ بروکولی کو خوراک میں شامل کریں۔ یہ وٹامنز، بیٹا کیروٹین، فولک ایسڈ اور آئرن سے بھرپور ہوتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ وٹامن ڈی والی خوراک کو خوراک میں شامل کرنا چاہیے۔ آپ کو اپنی خوراک میں انڈے، نارنگی، مشروم، کوڈ لیور آئل، سیریلز اور وٹامن ڈی کا سپلیمنٹ کھانا چاہیے۔

اگر آپ اپنی خوراک میں وٹامن ڈی والی خوراک کو شامل کریں گے تو آپ کو ڈپریشن اور دل کے مسائل نہیں ہوں گے۔ یہ آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ پھلوں کو بھی خوراک میں شامل کرنا چاہیے۔ بچوں کو روزانہ سیب، نارنجی، انگور اور کیلا کھلائیں۔ انہیں معمول کے مطابق کھانا کھلانا چاہیے۔

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment