Homeتازہ تریننامور گلوکار عاطف اسلم کے ہاں ننھی پری کی آمد

نامور گلوکار عاطف اسلم کے ہاں ننھی پری کی آمد

Atif Aslam welcomes baby girl, names her Halima

نامور گلوکار عاطف اسلم کے ہاں ننھی پری کی آمد

لاہور: (سنو نیوز) پاکستان کے مشہور سنگر عاطف اسلم کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ وہ ایک بیٹی کے بھی باپ بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے عاطف اسلم کے دو بیٹے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس خوشی پر انھیں ڈھیر ساری دعائوں کیساتھ پیغامات بھیجے ہیں۔

خیال رہے کہ عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ کی 2013ء میں شادی ہوئی تھی۔ یہ جوڑا 2014ء میں پہلے بچے کے عبدالاحد کے والدین بنے جبکہ 2019ء میں دونوں کے ہاں دوسرے بیٹے آریان اسلم کی پیدائش ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

اب گلوکار عاطف اسلم نے اپنی تیسری اولاد یعنی ننھی پری کی آمد کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ زچہ وبچہ بالکل تندرست اور صحتمند ہیں۔ میرا طویل انتظار اب ختم ہو چکا ہے۔ میرے دل کی نئی ملکہ اس دنیا میں آ چکی ہے۔

عاطف اسلم نے بتایا کہ انہوں نے اپنی صاحبزادی کا نام ’حلیمہ عاطف اسلم‘ رکھا ہے۔ حلیمہ عاطف کی جانب سے رمضان کی مبارکباد۔ انہوں نے اس موقع پر اپنی بیٹی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ اور مداحوں سے اپیل کی کہ وہ میری اہلیہ اور بیٹی کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment