ڈی ایچ کیو اسپتال دادومیں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف
دادو: (سنو نیوز) ڈی ایچ کیو اسپتال دادو کے فنڈز میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ اینٹی کرپشن نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال دادو میں کرپشن کی انکوائری شروع کردی۔
اینٹی کرپشن نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دادو شاہد حسین شیخ سے مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔ ڈی ایچ او دادو شاہد حسین سمیت سابقہ ڈی ایچ اوز کوریکارڈ سمیت2مرتبہ طلب کیا لیکن پیش نہیں ہوئے۔ اینٹی کرپشن نے مراسلے میں کہا کہ تمام ڈاکٹرز سے بجٹ، ادویات خریداری ، آلات ، ادویات کی فراہمی ، اسپتال کے اکائونٹس سے متعلق تفصیلات پیش کی جائیں۔
اینٹی کرپشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسپتال میں کام کرنے والے ملازمین کی تفصیلات بھی بتائی جائیں۔ اسپتال ابھی تک فنکشنل نہیں ہوا، لیکن کاغذات میں فنکشنل دکھا کر کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن کی تفتیش میں سابقہ ڈی ایچ اوز ڈاکٹر نیاز جمالی ،ڈاکٹر احمد علی سومرو ، ڈاکٹر حامد شیخ، ڈاکٹر زاہد ڈاوچ اور ڈاکٹر رزاق جونیجوشامل ہیں۔