پاکستانی صارفین کیلئے ٹویٹربلیو ٹک سبسکرپشن سروس متعارف
لاہور: (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی مشہور ایپ اور ویب سائٹ ٹویٹر نے اپنے پاکستانی صارفین کیلئے بلیو ٹک سبسکرپشن سروس کو متعارف کرا دیا ہے۔ یہ سروس ہر ماہ فیس کی مد میں مخصوص رقم ادا کرکے حاصل کی جا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ٹویٹر نےدنیا بھر میں دو عنصری تصدیقی عمل فیچر مفت میں ختم کردیا گیا تھا۔ ٹویٹرماہانہ فیس ادا کرنے والے مذکورہ فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔
سبسکرپشن سروس کا حصہ بننے پر بلیو چیک مارک، طویل ویڈیوز کو پوسٹ کرنے، نئے فیچرز تک سب سے پہلے رسائی، ٹویٹ کو ایڈٹ کرنے، بڑی پکسلزکی ویڈیو اپ لوڈ سمیت دیگر سہولیات صارفین کو دستیاب ہوں گی۔
On April 1st, we will begin winding down our legacy verified program and removing legacy verified checkmarks. To keep your blue checkmark on Twitter, individuals can sign up for Twitter Blue here: https://t.co/gzpCcwOpLp
Organizations can sign up for https://t.co/RlN5BbuGA3…
— Twitter Verified (@verified) March 23, 2023
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹویٹر حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو پاکستانی صارفین آئندہ ہفتے یہ سہولت حاصل نہیں کریں گے، وہ یکم اپریل سے سبکرپشن نہیں دی جائے گی۔
خیال رہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹویٹر کی سربراہی سنبھالتے ہی اس میں نئے منصوبے لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نقلی اکائونٹس بھرے پڑے ہیں، ان کو جلد ہی معطل کر دیا جائے گا۔
ٹویٹر صارفین کےاکاؤنٹس اب3 مختلف رنگوں میں تصدیق شدہ ہیں۔ کمپنیوں کے لیے گولڈن، حکومتی عہدیداروں کیلئےگرےاور شوبز پرسنیلٹیز کیلئے بلیو چیک مارکس متعارف کرائے گئے ہیں۔
پاکستان میں صارف 2 ہزار 250 روپے ماہانہ اور سالانہ فیس ادا کرنے پر کمپنی کی جانب سے 12 فیصد رعایت دی جائے گی۔
Twitter Blue is now available globally! Sign up today to get your blue checkmark, prioritized ranking in conversations, half ads, long Tweets, Bookmark Folders, custom navigation, Edit Tweet, Undo Tweet, and more. Sign up here: https://t.co/SBRLJccMxD
— Twitter Blue (@TwitterBlue) March 23, 2023