Homeشو بزاداکار نواز الدین صدیقی کا سابق اہلیہ اور بھائی پر 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ

اداکار نواز الدین صدیقی کا سابق اہلیہ اور بھائی پر 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ

nawaz-din, defamation against brother and x wife

اداکار نواز الدین صدیقی کا سابق اہلیہ اور بھائی پر 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ

نواز الدین صدیقی نے سابق اہلیہ عالیہ پانڈے اور بھائی شمس الدین صدیقی پر جھوٹے الزامات کے ذریعے ہراساں کرنے اور ساکھ کو نقصان پہنچانے پر ہتک عزت کا 100 کروڑ بھارتی روپے ہر جانے کا دعویٰ کر دیا۔

عدالت میں اپنے وکیل کے ذریعے داخل کی گئی درخواست میں اداکار نے استدعا کی کہ سابق اہلیہ اور بھائی کو پابند کیا جائے کہ وہ سوشل میڈیا سے ان پر لگائے گئے جھوٹے الزامات پر مبنی مواد ہٹا کر آئندہ کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم یا کسی دوسرے ذریعے سے ان پر جھوٹے الزامات نہیں لگائیں گے اور تحریری صورت میں تمام جھوٹے الزامات پر معافی مانگیں گے۔

نواز الدین صدیقی نے اپنی درخواست میں بھائی پر مالیاتی فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزامات عائد کرتے ہوئے یہ بھی استدعا کی کہ بھائی کی طرف سے سابق اہلیہ کے ساتھ مل کر فراڈ کے ذریعے ہتھیائے گئے 21 کروڑ روپے ان سے واپس دلوائے جائیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھائی اور سابق اہلیہ کی طرف سے جھوٹے الزامات کے باعث ان کا 100 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا ہے جس کا ازالہ کیا جائے۔

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment