ملک میں کورونا کے مزید 106 نئے کیسز رپورٹ : این سی او سی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی ادارہ صحت کے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سنٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں سے کورونا وائرس کے مزید 106 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
کرونا وائرس سے ایک مریض کے جاں بحق ہونے اور 26 کی حالت تشویشناک جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.52 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے، اتوار کو این سی او سی کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کل 4213 ٹیسٹ کئے گئے اور106 کیسزمثبت پائے گئے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث ایک مریض کے جاں بحق ہونیکی اطلاع ہے تاہم 26 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت کراچی اور لاہور کو کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ شہروں کی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے، اس حوالے سے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں کل 551 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 36 مریضوں کے ٹیسٹ نتائج مثبت آئے مثبت کیسوں کی شرح 6.53 فیصد رہی ۔
لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 413 ٹیسٹ کئے گئے اور24 میں کورونا مثبت پایا گیا، مثبت کیسز کی شرح 5.81 فیصد رہی، اسلام آباد میں 179 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 10 ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 5.59 فیصد رہی۔