Homeشہر شہر سےپنجاب کے9اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 28نومبر سے ہوگا

پنجاب کے9اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 28نومبر سے ہوگا

پنجاب کے9اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 28نومبر سے ہوگا

لاہور:(سنو ٹی وی) پنجاب کے نو اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 28 نومبر سے ہوگا۔ پانچ سال تک کی عمر کے 63 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق انسداد پو لیو مہم اور ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک اور چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انسداد پولیو مہم لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میںسات روز جاری رہے گی۔جبکہ دیگر چھ اضلاع میں اسے پانچ روز جاری رکھا جائے گا۔ ان چھ اضلاع میں سیالکوٹ، ڈی جی خان، ملتان، میانوالی، بہاولپور اور راجن پور شامل ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے ہدایت جاری کی کہ انسداد پولیو مہم میں سو فیصد کوریج کو یقینی بنایا جائے۔بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے سے متعلق مستند ڈیٹا پر مشتمل رپورٹ بھجوائی جائے۔

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ اگلے دس روز ڈینگی کی ان ڈور سرویلنس اور سپرے کی سرگرمیاں تیز کی جائیں۔ ملتان میں ڈینگی کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے، اس کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو اور ڈینگی کے مکمل خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کا تسلسل ضروری ہے۔

ڈاکٹر اختر ملک اور سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے بچوں کو ویکسین کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح بھی کیا۔ سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال ڈینگی کے 18ہزارچار سو 22کنفرم کیسز اور 45اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 28ہزارتین سو آٹھ مقدمات درج، 168 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور محکمہ صحت کے افسران کی شرکت۔تمام ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment