Homeتازہ ترینسندھ بلدیاتی انتخابات: پیپلزپارٹی نے بازی مار لی

سندھ بلدیاتی انتخابات: پیپلزپارٹی نے بازی مار لی

سندھ بلدیاتی انتخابات: پیپلزپارٹی نے بازی مار لی

سندھ بلدیاتی انتخابات: پیپلزپارٹی نے بازی مار لی

کراچی:(سنو نیوز) سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کے بعد 59 نشستوں کے نتائج موصول ہوگئے، غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے مجموعی طور پرسب سےزیادہ 39 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے بازی مار لی ہے۔

گزشتہ روزصبح 8 بجے سے شروع ہونے والا ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، پولنگ کے دوران دن بھر مختلف پولنگ سٹیشنز میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔

سندھ کے 15 اضلاع ضلع جیکب آباد،کشمور،شکار پور،لاڑکانہ،قمبرشہداد کوٹ،سکھر،خیرپور،شہید بینظیرآباد، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ،تھرپارکر، حیدرآباد، جامشورواوربدین میں مختلف کونسلز کی کیٹیگریز چیئرمین،وائس چیئرمین، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، جنرل ممبرزکی 90 نشستوں پردوبارہ پولنگ ہوئی۔

پولنگ کے دوران حیدرآباد کے پرائمری سکول رضیہ سلطانہ کے پولنگ سٹیشن میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ایک دوسرے پرمکوں اور لاتوں کی برسات کردی، کوٹ ڈیجی میں جی ڈی اے نے پولیس پرووٹرز کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا اورالیکشن کا بائیکاٹ کردیا۔

غیر حتمی غیرسرکاری نتائج

چیئرمین، وائس چیئرمین، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل اور جنرل ممبر کی 59 میں سے 46 نشستوں کی غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں، پیپلزپارٹی چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 16 میں سے 8 نشستیں لینے میں کامیاب، دو نشستیں جی ڈی اے کے حصے میں آئیں اور 2 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق قمبرشہداد کوٹ میں یوسی بگودڑو کی نشست پر آزاد امیدوارسلیم چانڈیو پینل 1740 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار زاہدمگسی پینل 1117 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

کوٹ ڈیجی ٹاؤن کمیٹی وارڈ 5 میں پیپلزپارٹی چیئرمین بنانے کی پوزیشن میں آگئی جبکہ شکار پور میں ضلع کونسل ممبر کیلئے پیپلزپارٹی کے مختاراحمد اوڈھو241 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، شکارپور می جنرل ممبر کیلئے پیپلزپارٹی کے محمد عمر بروہی 245 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار یونس گسن 2 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment