Homeتازہ ترینکابل میں وزارت خارجہ کے قریب خودکش حملہ، 6 افراد ہلاک

کابل میں وزارت خارجہ کے قریب خودکش حملہ، 6 افراد ہلاک

Blast in Kabul

کابل میں وزارت خارجہ کے قریب خودکش حملہ، 6 افراد ہلاک

کابل: (سنو نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ کابل پولیس حکام نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ وزارت خارجہ کے قریب ہوا۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد عام شہری تھے۔

دھماکے میں 12 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ کابل کا وہ حصہ جہاں دھماکا ہوا، وہاں سیکیورٹی کے سخت پہرے ہیں۔ یہاں افغانستان کی حکومت کے بہت سے دفاتر ہیں۔ اس علاقے میں کئی غیر ملکی سفارت خانے بھی ہیں۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس حملے کے پیچھے کس تنظیم کا ہاتھ ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی آواز بہت تیز تھی۔

جنوری کے مہینے میں افغانستان کی وزارت خارجہ میں بھی دھماکہ ہوا تھا۔ اس میں کئی لوگ مارے گئے تھے۔ جنوری میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment