Homeتازہ ترینانڈین اداکارہ آکانکشا دوبے کی مبینہ خود کشی

انڈین اداکارہ آکانکشا دوبے کی مبینہ خود کشی

Bhojpuri actor Akanksha Dubey dies, suicide suspected

انڈین اداکارہ آکانکشا دوبے کی مبینہ خود کشی

ممبئی: (سنو نیوز) بھوجپوری فلموں کی معروف اداکارہ آکانکشا دوبے کی لاش ایک ہوٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ پولیس حکام نے اداکارہ کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تاہم ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آکانکشا نے خود کشی کی ہے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ روز پیش آیا۔ آکانکشا دوبے کی لاش سومیندر ہوٹل کے کمرے سے ملی۔ اداکارہ آکانکشا دوبے ایک فلم کی شوٹنگ کے لیے وارانسی گئی تھیں۔

بھوجپوری اداکارہ آکانکشا دوبے کی موت کے بعد وارانسی کے سارناتھ پولیس اسٹیشن میں ان کی والدہ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس ایف آئی آر میں اداکارہ کی ماں مدھو دوبے نے بھوجپوری گلوکار سمر سنگھ اور ان کے بھائی سنجے سنگھ پر ان کی بیٹی کوقتل کرنے کا الزام لگایا ہے۔ تاہم، پولیس کے مطابق، ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا معاملہ معلوم ہوتا ہے۔

سارناتھ پولیس حکام نے کہا، “آکانکشا دوبے کا معاملہ پہلی نظر میں خودکشی ہے۔ اس سلسلے میں اس کی ماں مدھو دوبے کی شکایت کی بنیاد پر سارناتھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں انہوں نے سمر سنگھ اور سنجے سنگھ کو ملزم نامزد کیا ہے۔ اس معاملے میں مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔”

آکانکشا دوبے کی والدہ مدھو دوبے نے بھوجپوری گلوکار سمر سنگھ اور ان کے بھائی سنجے سنگھ پر ان کی اداکارہ بیٹی کو ہراساں کرنے اور مالی استحصال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اپنی شکایت میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بیٹی کو اداکاری پر مجبور کیا گیا لیکن معاوضہ نہیں دیا گیا۔

Share With:
Rate This Article
No Comments

Leave A Comment